23 ستمبر 2017 - 13:19
عراقی کردستان میں ریفرنڈم سے امن و استحکام نہیں آئے گا:ترک حکام/عراقی کردستان میں ریفرنڈم غیر قانونی:حیدر العبادی

ترک حکام نے عراق کے علاقہ کردستان میں ریفرنڈم کو ترکی کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک حکام اس سلسلے میں عراقی حکام کے ساتھ رابطہ میں ہیں جبکہ عراق کے وزیر اعظم نے بھی کردستان میں ریفرنڈم کو غیر قانونی قراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے عراق کے علاقہ کردستان میں ریفرنڈم کو ترکی کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک حکام اس سلسلے میں عراقی حکام کے ساتھ رابطہ میں ہیں جبکہ عراق کے وزیر اعظم نے بھی کردستان میں ریفرنڈم کو غیر قانونی قراردیا ہے۔

ترک حکومت کے ترجمان نے کہا کہ عراقی کردستان میں ریفرنڈم ترکی کے لئے بہت بڑی مشکلات ایجاد کرسکتا ہے لہذا ترکی اس ریفرنڈم کے بالکل خلاف ہے ادھر عراقی حکومت نے کرد رہنما مسعود بارزانی کی طرف سے ریفرنڈم کے اعلان کو عراق کی ارضی سالمیت کے خلاف قراردیتے ہوئےسے غیر قانونی قراردیدیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169